جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

ہر آنکھ اشکبار بھائی کی موت کی خبر سن کر دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا

سرگودھا(این این آئی)نور پور تھل کے علاقہ آدھی کوٹ میں بھائی کی موت کی خبر سن کر دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا۔اس طرح ایک ہی دو بھائیوں کی موت سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جہنیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے گاوں آدھی کوٹ میں کپڑا تاجر عبدالنعیم حرکت قلب بند ہو جانیسیانتقال کر گیا جس کی اچانک موت کی خبر سن کر اس کا بھائی عبدالرحیم منہ کیبل زمین پر گرا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔اسطرح ایک دن میں دو بھائیوں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی موت سے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی جنہیں علاقہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں