منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

نیویارک (این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس کی انڈونیشیا بطور صدر سیکیورٹی کونسل صدارت کی دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاسپاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سے ممکن ہوا۔ گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیری ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں