جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارا ہوجائے گا کیا؟مولانا فضل الرحمن حکومتی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔یوم استحصال کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن نا اہل حکمرانوں کے باعث کشمیریوں کی آزادی کا خواب چکنا چور ہوا ، ایک سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے۔نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے، نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے کشمیر کو بیچ ڈالا ، کشمیر کو بیچنے کے بعد آپ کس منہ سے کشمیریوں کی خودارادیت کی بات کر رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارہ ہوجائے گا کیا؟ کشمیری کبھی موجودہ نا اہل حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو بیچنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو رونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں