جمعه 07  اگست 2020ء
جمعه 07  اگست 2020ء

تیل کی ترسیل بند ، پٹرولیم بحران کا خدشہ ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

کراچی(این این آئی)آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سروس اور ٹول ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے،یکم نومبر 2019 سے اب تک کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، اس میں اضافہ کیا جائے۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے حکومت کو 24 گھنٹوں میں مطالبات منظور کرنے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی ڈیڈ لائن دیدی۔انہوں نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر سپلائی معطل کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں