جمعه 07  اگست 2020ء
جمعه 07  اگست 2020ء

بی آر ٹی کے افتتاح سے قبل ہی اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری،لفٹ کو بھی نقصان

پشاور (این این آئی)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3 اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔یونیورسٹی روڈ پربی آرٹی اسٹیشن سے رات کو سامان چوری کیا گیا جس کی مالیت 3 لاکھ روپے ہے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ پراجکیٹ منیجر اسلام گل کی مدعیت میں تھانہ تہکالمیں درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کیے گئے اور لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشن پر چوکیدار دن رات موجود ہوتا ہے تاہم یہ کام کسی عام آدمی کا googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نہیں بلکہ ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کام کر سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں