بدھ 05  اگست 2020ء
بدھ 05  اگست 2020ء

موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام، تمام اپوزیشن جماعتوں نے انتہائی اہم بات پر اتفاق کر لیا، رانا ثناء اللہ نے تہلکہ خیز بات کر دی

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی راناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اب یہ ملک و قوم کیلئے اب مزید نقصان کا سبب بن سکتی ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے جس کیلئے اپوزیشن کی اے پی سی بھی جلد طلب کی جارہی ہےملک بحرانوں مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ملکی معیشت تباہ حال ہے، ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں، googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نواز لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سجاد حیدر گجر، سابق ایم پی اے رانا محمد ارشد اور دیگر موجود تھے، رانا ثناء اللہ خاں ایم پی اے نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی وبے روزگاری اور کرپشن و کمیشن سے حکومت کی گڈ گورننس کے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈہ کو کچلنے کا کام کررہا ہے، نااہل اور نالائق حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہوچکا ہے اور بہت جلد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہو جائے گا جس کیلئے اے پی سی بھی طلب کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہے اور اس پر نواز لیگ میں کوئی گروپ بندی نہ ہے سب نواز شریف کی ہی قیادت کو فالو کررہے ہیں بعدازاں انہوں نے نواز لیگ کے سٹی صدر میاں منور اقبال کی اقامت گاہ پر کھانا کھایا اور وہاں پر کارکنوں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر میاں رفاقت علی، میاں عثمان انور، محمد حسیب انصاری، میاں اعجاز احمد، میاں امجد لطیف سمیت دیگر موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں