منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

اسلام آباد میں مندر کی جگہ پر مسجد تعمیرکی جائے، لیگی رہنما نے اس کا نام بابری مسجد رکھنے کا مطالبہ کر دیا

گگو منڈی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی جگہ پر مسجد تعمیر کی جائے اور اس کا نام بابری مسجد رکھا جائے اس کی تعمیر بابری مسجد کے نقشے کے مطابق کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آ باد میں مندر کی تعمیر کے لیے رکھی گئی 10کروڑ روپے کی خطیر رقم کو مسجد کی تعمیر پر خرچ کیا جائے انہوں نےکہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ان کو آئین کے مطابق اپنی مذہبی عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی مکمل آ ذادی ہے جبکہ ہندو ملک بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنے حاصل شدہ حقوق کے مطابق عبادات کی اجازت نہیں ہے ان پر تشدد کر کے ان کو عبادات سے روکا جاتا ہے چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا کہ اسلام آ باد میں ہندو کمیونٹی کی کوئی اتنی بڑی تعداد موجود نہیں ہے کہ وہاں پر مندر تعمیر کیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں