هفته 15  اگست 2020ء
هفته 15  اگست 2020ء

عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

کراچی (این ین آئی)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس پر حملہ،مار دینے اور اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کو مزید 8 مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کر دی۔آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔عزیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔7 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغوا برائے تاوان اور مار googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دینے کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔عزیربلوچ کوسخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔فرد جرم کے مطابق عزیر بلوچ پرعبدالصمد کے اغوا برائے تاوان اور مار دینے کا الزام ہے۔ ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 70 ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کومار دیا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں۔کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سر ہلا کر صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی او اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزم کی پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی۔ مذکورہ مقدمے میں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ و دیگر گرفتار ہیں اور دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں