اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

سٹاک ایکس چینج حملہ آور کوئٹہ سے مسلسل کراچی ایک نمبرپر رابطے میں تھے،یہ نمبر کہاں کہاں استعمال ہوا؟ سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

کراچی(این این آئی)اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیاہے، جس کے بعد تفتیشی حکام نے جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کے ملزمان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کےسہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔اجلاس میں جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کے ملزمان سے بھی تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بتایا کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اورکے نام پرتھے، دہشت گردوں نے سم دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدیں۔ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیرحراست افراد سے بھی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔یاد رہے اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔  اسٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔اجلاس میں جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسند کے ملزمان سے بھی تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اورکے نام پرتھے، دہشت گردوں نے سم دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں