اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ا ضافہ، حکومت آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے پر مجبور، دھماکہ خیز بات سامنے آ گئی

اسلام آباد (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر ایک بار پھر بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ر یلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں گندم پیدا کرنے والے آٹھویں اور گنا پیدا کرنے والے نویں ملک کو آج آٹے اور چینی کے بحران کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی این 53کے وفد سے گفتگو googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کرتے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہاوزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، عوام نے پی پی، مسلم لیگ سمیت سب کو ایک بار نہیں بار ہا آزمایا ہے اور ہر بار ان کی آرزوؤں کا خون ہواہے۔ ہر حکومت نے عوام کو نئے مسائل اور مصائب سے دوچار کیا،میاں محمد اسلم نے کہا کرپٹ، بددیانت اور دولت کی ہوس میں مبتلا لوگ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، وہ دولت کے بل بوتے پر آتے ہیں اور لوٹ مار کر کے چلے جاتے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں