بدھ 05  اگست 2020ء
بدھ 05  اگست 2020ء

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

لاہور(این این آئی)پی آئی اے نے جمعرات سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا تاہم اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کیلئے سفر کرسکیں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کوپرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی جبکہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بھی پر کرنا لازم ہوگا۔فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں