منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج،کار نمبر کاعلم اور شناخت ہونے کے باوجود پولیس خاتون کو گرفتار کیوں نہ کر سکی ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے دھمکیاں دیں۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکار سے بدتمیری کرنے والی ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ ٹریفک وارڈن کےمطابق غلط پارکنگ کرنے پر اس نے گاڑی ہٹانے کا کہا توخاتون غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں ۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق خاتون نے کار سے نکل کر دھمکیاں دیں اور وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر کار نمبر کاعلم اور شناخت ہونے کے باوجود خاتون googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو گرفتار نہیں کرسکی۔ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو وہ دست و گریبان ہوگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے غلطی کی بجائے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور سر عام بدتمیزی کررہی ہے ، جبکہ ساتھ ہی وہ فون پر کسی سے بات بھی کر رہی ، ٹریفک وارڈن کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ صرف ایک کال پر تمہاری نوکری جا سکتی ہے۔صارف نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اس طرح کی آمادہ بر فساد خاتون کسی بھی پولیس افسر کو مل جاے تو وہ کیا کرے ،پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دئے ، اب یہ ہیں بھی خاتون بجاے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں ۔ قوم کو اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں