جمعه 07  اگست 2020ء
جمعه 07  اگست 2020ء

ائیر لائنز کی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور( این این آئی )کرونا وائرس کے پھیلا ئوکی روک تھام کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرلائنز کو وارننگ جاری کردی۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائیرپورٹ منیجرزکو مراسلہ لکھ دیا ہے میں انہیں ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام ائیرپورٹ منیجرزکو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔مراسلےکے متن کے مطابق ائیر لائینز ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچا ئوکی احتیاطی تدابیر کی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خلاف ورزی کررہی ہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی ہدایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔ سی اے اے کی ہدایت کے باوجود جہازوں کو بھر کرلایا جارہاہے، خلاف ورزی کر نے والی ائیر لائن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں