پیر 10  اگست 2020ء
پیر 10  اگست 2020ء

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کیخلاف بلاامتیاز سخت اور موثر اقدامات، صرف 14 ماہ میں کتنے بلین کی ریکوری کی گئی، حیرت انگیز ا

لاہور (آن لائن) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹیIIکے چیئرمین سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ موجوہ حکومت کے 14ماہ کے دوران 24.382بلین روپے کی ریکوری کی ۔ 14ماہ کے دوران PACنے 56سے زائد انکوائریوں کے احکامات صادر کئے جبکہ 12کیسز ، تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو بھیجے گئے جن میں سابقہ دور کے میگا پراجیکٹس کے کیسز بھی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکائونٹس کمیٹیکے ممبران کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ریکوری کے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل 1977سے لے کر 2018کے دوران ، 41سالہ عرصہ میں محض 12.922 بلین روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔ چیئرمین PAC-IIنے ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں حائل مشکلات دور کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ غریب مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے PAC-IIنے اہم فیصلے کیے ہیں۔ مزیدانہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی groomingکے زیر اثر ان کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی یہ ثابت کرتی ہے کہ خلوص نیت سے کام کیا جائے تو مشکلات کے باوجود درست سمت میں قدم بڑھائے جا سکتے ہیں۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کے خلاف بلا امتیاز مزید سخت اور موثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ریکوری کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل 1977سے لے کر 2018کے دوران ، 41سالہ عرصہ میں محض 12.922 بلین روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں