اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی عوام کی بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ،گیلپ سروے میں حیرت انگیز اعداد و شمار

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی عوام کے بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس بات کا انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ کے حالیہ سروے میں ہوا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گیا ہے،دواؤں اور گھریلو صفائی کے سامان پر ہونے والے اخراجات میں بھی 32، 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں بھی29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے دوران 16 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی آمدنی کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔اس سوال کیا آپ کو پچھلے 7 دنوں میں اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کی اشیاء فروخت کرنا پڑیں؟ اس پر 7 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا جبکہ 93 فیصد افراد نے اس سے انکار کیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 4 ہزار 839 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں