هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی ساتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔ ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہیکم جولائی سے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب پچاس کروڑ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اپنا ایک بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت جو کہتی ہے کرکے دکھاتی ہے۔ اس سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں