هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

پی آئی اے پر پوری دنیا آنے والے دنوں میں پابندی لگا سکتی ہے، پی آئی اے کے سابق ایم ڈی کا انتباہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن پی آئی اے پر چھ ماہ کی پابندی کے بعد سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ دنوں میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔یاد رہے کہ یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پی آئی اے کا فضائی آپریشن اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، مشکوک لائسنسوں کے انکشاف کے بعد یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی طرف سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔یورپ کے لئے پی آئی اے نے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معطلی کااطلاق یکم جولائی 2020رات12بجے یوٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، انہوں نے پی آئی اے کے مسافروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جن کی پی آئی اے کی بکنگ ہے وہ اگر چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا پھر ری فنڈ کروا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے خدشات دور کرنے کے لئے پی آئی اے اقدامات کر رہا ہے۔ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔  یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ائیر لائن پی آئی اے پر چھ ماہ کی پابندی کے بعد سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا آنے والے دنوں میں پی آئی اے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ کی وجہ سے کچھ دنوں میں خلیجی ممالک اور پھر پوری دنیا کی طرف سے پی آئی اے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں