هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

وزیراعظم انجان بن کر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیںتیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،وزیراعظم نے تیل مافیا کو کتنا فائدہ پہنچایا؟

پشاور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وزیراعظم نے تیل مافیا کو اربوں روپوں کا فائدہ پہنچایا اور پھر انجان بھی بن گئے کہ انہیں اس کا پتہ نہیں چلا، وزیراعظم انجان بن کر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیںتیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا لیکن حکومت نے تیل مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئےاس میں 25روپے یکمشت اضافہ کردیا۔ حکومت کا یہ اقدام عوام دشمن اور ظالمانہ ہے۔ تیل کی قیمتوں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے حساب سے پٹر ولیم مصنوعات حکومت پاکستان کو 51 روپے میں پڑتا ہے جب کہ حکومت اس وقت 50 روپے فی لیٹرمنافع کما رہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دے اور جائز ٹیکسز کے بعد فی لیٹر 64 روپے مقرر کرے۔ موجودہ پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ میں پٹرول، آٹا، گندم اور چینی مافیا سمیت ہر قسم کا مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ بین الاقومی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمت معمولی اضافے کے بعد 41 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے اور ایک بیرل میں 159 لیٹر تیل ہوتا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات ابھی پوری طرح قوم کو ملے بھی نہیں تھے کہ حکمرانوں نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔ تحریک انصاف اور اس کے حواریوں نے قوم کو بہت مایوس کیا ہے۔ ملک کا پورا نظام مافیا کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری نظام ٹھپ ہونے سے غریب پس گیاہے اور سفید پوش طبقہ کی سفید پوشی کا بھرم ختم ہوگیاہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کا حصول کامیابی کی ضمانت نہیں ہے یہ عجیب و غریب معاہدہ ہے کہ پارلیمنٹ اور کابینہ بے خبر ہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ وزیراعظم کے دائرہ سے بھی باہر ہے لیکن حکومت پھر بھی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں