پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کوتیل کی قیمت میں 40روپے کا بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے ، حکومت نے تین بار میں 40روپے قیمت کم کی ا س سے معیشت کا پہیہ تیز ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا اورٹڈی دل کے حملوں سے بہت خطرناک صورتحال ہے ،اس میں پٹرول کی قیمت کم کرنا ایک جرأتمندانہ اقدام ہے اور اسکی تعریف کرنی چاہئے ۔امریکہ میں فالٹ لائن ہمیشہ سے موجود تھی،5کروڑ ریڈ انڈین مارڈالے ،5کروڑ کالے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی افریقہ سے قید googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کرکے لائے گئے ۔اوبامہ آیا تو لوگوں کو کچھ امید پیدا ہوئی مگر وہ اسٹیبلشمنٹ کا آدمی تھا۔جو سروے ہورہے ہیں ان میں 90فیصد لوگ ٹرمپ کیخلاف ہیں۔ نوازشریف شش وپنج اور خلجان میں ہیں،مشورے کررہے ہیں کہ کیا واپس آجائوں لیکن کبھی سوچتے ہیں کہیں ایسا نہ ہوجائے ، کہیں ویسا نہ ہوجائے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں