پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

طیارہ حادثہ،ائیربس کمپنی کی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے واپس چلی گئی 

کراچی(این این آئی) طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والی ائیر بس کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تحقیقات مکمل کرکے واپس فرانس چلی گئی ۔22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 26 مئی کوائیربس کمپنی کے 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس سے کراچی پہنچے تھے جو اب تحقیقات مکمل کرکے فرانس چلے گئے ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیربس ٹیم نے جائے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور رن وے کا بھی معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ائیر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کا عمل کل سے فرانس میں شروع ہوگا ، آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے۔ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو واپس لے جانے کیلئے ائیر بس اے 330 صبح سویرے کراچی پہنچی جس کے بعد ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کے شہر ٹولائوس کیلئے روانہ ہوئے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں