پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے،محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ڈپریشن کراچی سے 1285کلومیٹر ، ممبئی سے 580کلومیٹر دور ہے۔سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ 24 سے 36گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آئندہ تین googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا،کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں