پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

امارات ایئرلائن کا کرونا کی وجہ سے متعدد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی(این این آئی)امارات ایئر لائنز گروپ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب کمپنی اپنے کچھ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات ایئرلائنز گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مشکل اوقات میں اور وبا کی روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کےفریم ورک کے باوجود کمپنی کی پروازوں کی بحالی کا عمل بہ تدریج شروع ہوگیا ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی معیشت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشنل کارروائیوں کی سطح برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن منظرناموں کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اپنی ٹیم کے کچھ ممبران کی خدمات ختم کرنا ہوں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنے ملازمین کو سبکدوش کرنا چاہتی ہے۔ امارات ایئرلائنز کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم نے موجودہ ٹیم کو رکھنے کی کوشش کی۔ ہم اپنے آپریشنز کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکنہ منظرناموں کا جائزہ لیا ، لیکن ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کسی مزید مالی بحران سے نکلنے کے لیے کمپنی اپنے بعض تجربہ کار اور باصلاحیت ارکان کو الوداع کرنے پرمجبور ہیں۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں