پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

کراچی طیارہ حادثہ، میرے بھائی کے کپڑے سلامت تھے، وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا،راولپنڈی میتیں پہنچنے پر بھائی کا انکشاف

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) افسوسناک طیارہ حادثہ میں لاشوں کی شناخت کا عمل اب بھی جاری ہے، جیسے جیسے میتوں کی شناخت ہوتی جا رہی ہے انہیں لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین دوستوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں،ان میں دو کزنز اور ایک دوست تھا۔ رپورٹ کے مطابق راجہ آصف اور سید دانش آپس میں کزن تھے اور جاں بحق ہونے والے دونوں کے دوست ملک ذیشان بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تینوں کی میتیں حلقے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے ایم این اے عامر کیانی اور خرم نواز نے وصول کیں۔ دونوں کزنز کی میتیں راولپنڈی بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ملک ذیشان کی میت ان کے آبائی علاقے پنڈی گھیب روانہ کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں کزنز کے بھائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے بجلی کی تاروں پرگرنے سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی کے کپڑے ٹھیک تھے وہ کرنٹ سے جاں بحق ہوا، جلا نہیں تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں