جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

فواد چوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کے لئے ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتادیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کیلیے ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد آج سعودی عرب، ایران، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا،پاکستان،بنگلادیش میں عید ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا اسمارٹ فون میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورچاندکی لوکیشن دیکھیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،جیونی،پسنی میں شوال کاچاند دیکھاجاسکتاہے، ان علاقوں میں7:36سے8:14تک چاند دیکھا جاسکتا ہے، بدین میں چاندسب سیزیادہ واضح googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے، موسم خراب نہیں تودوربین لیکرچھت پرچڑھیں،اپنی ویڈیوشیئرکریں، تمام اہل اسلام کوعیدمبارک۔وفاقی وزیر نے کہا بہت کم ایساہوتاہے اسلامی دنیاایک ہی دن عید منائے، طویل عرصے بعد آج سعودی عرب،ایران،ترکی، ملائیشیا میں عید ہوگی جبکہ انڈونیشیا،پاکستان،بنگلادیش بھی ایک ہی دن24 مئی کوعیدمنائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں