پیر 25 مئی 2020ء
پیر 25 مئی 2020ء

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے امداد کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں