پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

پی آئی اے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا آپریشن روک دیا گیا ،وجہ بھی بتا دی گئی

کراچی ( آن لائن ) پی آئی اے طیارے کا ملبہ اْٹھانے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن اس لئے روکا گیا ہے کیونکہ پہلے تحقیقاتی ٹیم ملبے کا معائنہ کرے گی اور بعد میں ملبہ اٹھانے کے لئے آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن روکنے سے قبل اطراف کی گلیوں سے ملبہ اٹھا لیا تھا، تا ہم اب آپریشن کو تحقیقاتی ٹیموں کے آنے تک روک دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ وفاق کی تحقیقاتی ٹیمیں بھی جلد کراچی پہنچ جائیں گی جس کے بعد تحقیق کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلسہ شروع ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس نے ابھی تک پوری قوم کو افسردہ رکھا ہوا ہے۔ عید سے 2 دن قبل پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے پاس گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے بعد ابھی تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں