هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، سربراہی کس اہم شخصیت کو سونپی گئی؟ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایئر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، جمعہ کے روز جاری نوٹیفیکیشن میں کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رپورٹ کے لئےچار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایئر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے جبکہ ونگ کمانڈر ملک محمد عمران ، گروپ کیپٹن توقیر اور ناصر مجید تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہوں گے ، پی آئی اے طیارہ حادثے کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ابتدائی تحقیقات کمیٹی کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں