جمعرات 04 جون 2020ء
جمعرات 04 جون 2020ء

طیارے میں سوار افراد کے اہل خانہ کو ائیرپورٹ میں داخلے کی اجازت، ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا

کراچی (این این آئی)کراچی ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے ایمرجنسی رسپانس آپریشن شروع کردیا۔کراچی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار مسافروں کے اہلخانہ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ،پی آئی اے کے ایمرجنسی رسپانس ڈیسک کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تفصیلات لینے کا عمل جاری ہے۔پی آئی اے کے مطابق ہیڈ آفس میںایمرجنسی رسپانس سینٹر نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کام شروع کردیا جہاں پر ائیر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور طیارے میں سوار مسافروں کے بارے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ مسافروں اور عملے کے اہل خانہ کو ہر ممکن اطلاعات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں