جمعرات 04 جون 2020ء
جمعرات 04 جون 2020ء

جو اطلاعات آئی ہیں ان کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھی، جب انجن فیل ہو جائیں تو فورس لینڈنگ کرنا ہوتی ہے، حادثے پر سینئر پائلٹ کا ردعمل

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب (پالپا) نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔سینئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کے مطابق اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا، اصل معلومات کا علم بلیک بکسکی ریکارڈنگ سے ہوگا۔سینئر پائلٹ طارق یحییٰ نے کہا کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں، جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے تاہم جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھا۔انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں