بدھ 27 مئی 2020ء
بدھ 27 مئی 2020ء

ایک ملازم کے ساتھ دکان کھولنے کی اجازت ،پنجاب بھر میں دودھ، گوشت، سبزی اور ادویات کے بعد کس شعبے کوریلیف دیدیا گیا؟نوٹیفکیشن جاری

لا اہور ( آن لائن ) حکومت پنجاب نے صوبے میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کا استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کریں گے اور صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب مکمل لاکڈاؤن ہے اور کسی قسم کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ صوبے میں صرف دودھ، گوشت، سبزی اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔کورونا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); وائرس کے سب سے زیادہ مریض1163 پنجاب میں ہیں اور12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے 213، ملتان سے 91، رائے ونڈ قرنطینہ سے 142 اور فیصل آباد قرنطینہ سے 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ کیمپ جیل لاہور کے 3 قیدی بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں