بدھ 27 مئی 2020ء
بدھ 27 مئی 2020ء

کراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، بغیر سیفٹی کے کام کرنے والے ڈاکٹروں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی

کراچی (این این آئی) شہرقائد میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمی کوثر نے تصدیق کردی۔  عباسی شہید اور سول اسپتال کے ڈاکٹرز میاں بیوی میں کروناوائرس منتقل ہوگیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کو کرونا کا سن کر بغیر سیفٹی کے کام کرنے والے دیگر ڈاکٹرز بھی پریشان ہوگئے۔عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نجی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹرسلمی کوثر نے کرونا کیتصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کرنے والے عملے کے اہلکار بھی اپنے کروناٹیسٹ کروائیں۔ڈاکٹر سلمی کوثر نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو 14روز گھر میں رہنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر بھی سول اسپتال میں ڈاکٹر ہیں، ان کو بھی کرونا ہے۔ ڈاکٹرسلمی کوثر نے بتایا کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر کی ڈیوٹی ایئرپورٹ پر تھی، خدشہ ہے ان سے مرض منتقل ہوا۔ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کے عملے کو حفاظتی سامان فراہم کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں