منگل 31 مارچ 2020ء
منگل 31 مارچ 2020ء

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ،کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ، صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 123 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے ہیںخیبرپختونخوا میں10 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 704 ہوگئی۔کے پی کے میں 170 کیسز googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا رزلٹ نیگٹیو آیا ہے، جبکہ 401 کیسز کا رزلٹ آنا باقی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ابھی تک 3 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں