پیر 06 اپریل 2020ء
پیر 06 اپریل 2020ء

عالمی سطح پر گیس اور تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی ،حکومت پر قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ ختم کرنے کیلئے دبائو بڑھ گیا

اسلام آباد(آن لائن) کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر گیس اور تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی کے بعد حکومت پاکستان پر مختلف حلقوں کی جانب سے دبائو بڑھ رہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے طویل المیعاد مہنگے معاہدے کو زبردستی ختم کردیا جائے۔سرکاری عہدیداروں نے میڈیا کوبتایا کہ لاک ڈائون کی وجہسے ملک میں ایل این جی کی طلب میں انتہائی کمی ہوچکی ہے۔لہٰذا ایل این جی کی مہنگی درآمد پاکستان کیلئے خسارے کا سودا ہے۔ان عہدیداروں کے مطابق پاور سیکٹرکو توانائی کی لاگت کے حساب سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں،ان پر سرمائے کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لاگت کو نہیں دیکھا جاتا۔میرٹ آرڈرکو طے کرتے وقت کیپیٹل کاسٹ کو بھی دیکھنا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں