منگل 31 مارچ 2020ء
منگل 31 مارچ 2020ء

کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں سرکاری افسران غائب، حکومت نے غیرحاضری کا نوٹس لے لیا،سخت احکامات جاری

پشاور(این این آئی)کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع سے سرکاری افسران غائب ہوگئے جس پر چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت اور دیگر ضروری محکموں کے افسران کی غیرحاضری کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی ے مطابق حکام کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کے تحت صحت، بلدیات اورخوراک کے غائب ہوجانے والے ضلعی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹانک اورہنگو کے افسران کورونا سے متعلق اہم اجلاسوں سے غائب رہے۔چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق تمام لازمی محکموں کے سربراہ ضلع چھوڑنے سے قبل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ڈپٹی کمشنرزسے اجازت لیں گے۔محکمہ جاتی دستاویز کے مطابق آبائی علاقوں کو جانے والے افسران کسی قسم کا رابطہ نہیں کررہے ہیں، جبکہ بند محکموں کاعملہ ضلعی انتظامیہ کے سپرد ہوگا اور ضرورت پڑنے پر طلب کیا جا سکے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں