اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

عدالت کی تاریخ انوکھا کیس 95 سالہ خاتون نے اپنے100سالہ شوہر سے جہیز کی واپسی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور فیملی کورٹ میں انوکھا کیس ، شادی کے 35سال بعد 95سالہ معمر خاتون نے اپنے 100سالہ شوہر کیخلاف فیملی کورٹ میں جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کی رہائشی 95سالہ تاج بی بی کی شادی 100سالہ اسماعیل کیساتھ ہوئی تھی ۔ بعدازاں کسی وجہ سے اسماعیل نے تاج بی بی طلاق دیدی تھی ۔ شادی کے 35 سال ہونے کے باوجود سابقہ بیوی نےفیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ، اسماعیل سے جہیز کا سامان واپس دلوایا جائے۔تاہم دوسری طرف اسماعیل اپنے وکیل کیساتھ فیملی کورٹ پیش ہوا ، 100سالہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); شخص کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ جہیز میں ایک پیالہ تک نہیں لائی جبکہ میرے والد نے بارتیوں کو کھانا کھلایا اور تاج کو کپڑے دیئے تھے ۔ جہیز کی فہرست میں ایسی چیزیں لکھی گئیں ہیں جن کا اس زمانہ میں وجود تک نہیں تھا جبکہ ایک عدد گیس ہیٹر بھی لکھا گیا ہے جبکہ پتوکی میں گیس نہیں ہے ۔ تاج بی بی کا دائر کردہ دعویٰ جھوٹا ہے ۔ اسماعیل نے 85سالہ یحی نامی گواہ بھی پیش کیا ۔ گواہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل اور تاج بی بی کا نکاح میری موجودگی میں ہوا تھا ، خاتون اپنے ساتھ کوئی جہیز نہیں لائی تھی ۔ 100سالہ اسماعیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون نے ایسی چیزوں کی ڈیمانڈ کی ہے جو 35سال قبل پتوکی میں تھیں ہی نہیں ۔ جبکہ درخواست کو خارج کرنے کی بھی درخواست کی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں