منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

7فروری کو ہونیوالی پارٹی میں کون کون شریک تھا؟ ایس ایس پی مفخر عدیل کے قریبی دوست کے موبائل سے اہم تفصیلات مل گئیں ،اہم انکشافات

لاہور( این این آئی )ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کو ان کے قریبی دوست اسد بھٹی کے موبائل فون سے اہم تفصیلات مل گئی ہیں۔پولیس نے مفخر عدیل کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران ان کے دوست اسد بھٹی کو حراست میں لیا جس کے موبائل سے 7فروری کو ہونےوالی پارٹی کی تفصیلات مل گئیں، مفخر عدیل ، شہباز تتلا سمیت دیگر لوگ پارٹی میں شامل تھے۔مفخر عدیل کو سامنے لانے کے لئے سی آئی اے کی ٹیمیں پنجاب سمیت بلوچستان میں چھاپے مار رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کو اسد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بھٹی سے دیگر معلومات بھی ملی ہیں جن پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں