منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

نعیم الحق کا بیٹا امان الحق ان کی کرسی کو دھکیل کر لے کر جارہا تھا قاسم سوری اور گل حمید نعیم الحق کو ائیر پورٹ چھوڑنے گئے وہ وہاں کافی دیر تک ک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ قاسم سوری اور گل حمید نعیم الحق کو ائیر پورٹ پر چھوڑنے کیلئے گئے تو وہاں کافی دیر تک روتے رہے جب تک جہاز نظر آتا رہا اور نعیم الحق کا کا بیٹا امان الحق ان کی کرسی کو دھکیل کر لے گیا ۔ ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان شہباز گل سے ناراض تھے ، نعیم الحق نے وزیراعظم کو میسج کیا کہ وہ ان سے ملناچاہتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے نعیم googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); الحق کے پاس گئے تو انہوں نے عمران خان سے کہا کہ شہباز گل کو معاف کر دیں ۔ نعیم الحق نے وزیراعظم سے درخواست کی شہباز گل کو معاف کر کے کوئی عہدہ دیں اور وہ وزارت اطلاعات میں فرائض سر انجام دیں کیونکہ عمران خان کی میڈیا ٹیم اس وقت بکھر چکی تھی ۔ انکے بیٹے اور بیٹی علاج کیلئے لندن لے جانا چاہتے تھے لیکن نعیم الحق جانا نہیں چاہتے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں