جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کب شروع ہو رہے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

بیجنگ (این این آئی)پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ 3 روزہ مذاکرات 21 جنوری سے شروع ہو ں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کیلئے چین پہنچ گیا ہے، وفد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) وزرات خارجہ اور وزرات داخلہ کے حکام شامل ہیں۔بیجنگ میں 21 سے 23 جنوری کو ہونے والے مذکرات براہ راست ہوں گےجس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کریں گے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں