جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

موٹر وے پولیس نے متحدہ عرب امارات کے قونصلر جنرل کو اوور سپیڈ پر چالان کر دیا

کراچی (این این آئی) موٹروے پولیس بیٹ کراچی 35ٹائیگر پر مامور پیٹرولنگ افسران انسپکٹر سید قمبر علی شاہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف کراچی کی جانب آنے والی گاڑیوں کی بحریہ ٹاؤن ورکنگ زون سے پہلے M.9 پر اسپیڈ کیمرا پر چیکنگ کر رہے تھے۔اسی اثنا ایک لینڈ کروزر ابوظہبی عرب امارات کی نمبر پلیٹ لگائے نمبر 56121 برنگ سفید گاڑی M.9 پر آ رہی تھی جبکہ اسپیڈ لمٹ،120 ہے اور مذکورہ گاڑی اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کرتی ہوئی،146 پر سفر کر رہی تھی جسے افسران نے اسپیڈ کیمرہ میں رکارڈ کیا اور گاڑی کو روک کر ڈرائیور بنام نثار googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سکنہ کراچی کو چالاننگ آفیسر سب انسپکٹر رانا کاشف نے اپنی روڈ وائلیشن کے متعلق بریف کیا اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینینس کے سیکشن B.20 میں۔ 750روپے اووراسپیڈ کا چالان ٹکٹ جاری کیا۔مذکورہ گاڑی میں قونصلر جنرل یو اے ای عرب امارات خود بیٹھے تھے اور پیچھے ان کے ساتھ دیگر گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔مذکورہ افسران کی ایسی روڈ سیفٹی اور انفورسمینٹ کارروئی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آ جی ساؤتھ زون قمر رضا جسکانی نے شاباشی اور CC2 سی سی ٹو بمعہ کیش ایوارڈ سے نوازا ہے۔پیٹرولنگ افسران کی ایسی کاروائی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساتھ زون قمر رضا جسکانی نے افسران کو شاباشی دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں