جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

(ق) لیگ کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات ، مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا

لاہور( این این آئی) اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ایک اور وزیر کے حکومت سے شدید تحفظات سامنے آ گئے ، مسائل حل نہ ہونے پر استعفے کا عندیہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بائو محمد رضوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں ۔ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کےتحفظات سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر بھی مذکورہ وزیر کو آگاہ نہیں کیا گیا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیرحافظ عمار یاسر نے بھی حکومت سے تحفظات پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا تھا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں