هفته 16 نومبر 2019ء
هفته 16 نومبر 2019ء

مسئلہ کشمیر،بھارتی انکار کے باوجود ٹرمپ نے دوبارہ ایسی پیشکش کردی کہ مودی جل بھن گیا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلیے مدد کی پیشکش کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ’’مسئلہ کشمیر پر میری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے؛ اور پاکستان اور بھارت اس سے واقف ہیں، مقبوضہ کشمیر میںآرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشمیر کے مسئلے پر ایک تناؤ ہے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں تناؤ کی کیفیت پچھلے دو ہفتوں کے مقابلے میں ’’معمولی سی کم‘‘ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مودی نے ٹرمپ کی تمام ایسی پیشکشوں کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں