اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

مسئلہ کشمیر کو لیکرپاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی، امریکہ کیا چاہتا ہے؟خود ہی بتا دیا

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے مسلمان تنظیم کے ایک گروہ کو بتایا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر سمیت دیگر امور پر براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشن (یو ایس سی ایم او) کے وفد نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے امور پاکستان ارون مسنگا سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور انہیں بھارت کے 5 اگست کے فیصلےپر مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے امریکا سے جنوبی ایشیا میں 2 جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی کو googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بھی زور دیا۔ امریکا کے نگراں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الیس جی ویلز کا کہنا تھا کہ ارون مسنگا نے مسلمانوں کے وفد کو امریکا موقف بتایا اور کہا کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلے کا پر امن حل نکالنے پر زور دیتارہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں