اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

سعودی عرب نے جو کہا کردکھایا۔۔۔پاکستان میں ایسا بڑا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت رزاق دائود سے ملاقات کی، جس میں سعودی عرب کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئیسرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائنری googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت رزاق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔دوسری جانب پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا، تمام منصوبے بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں