اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

اسلام آبادمیں قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب فائرنگ ایک طالبعلم اور ایک طالبہ زخمی،جانتے ہیں زخمی ہونیوالا شخص کون نکلا؟

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک طالبعلم اور ایک طالبہ کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرانہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پہ سوار تھے اور گولیاں مارنےکے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے کمال اور ثانیہ زخمی ہوئے ہیں۔ کمال کے متعلق پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پختون کونسل کا جوائنٹ سیکریٹری googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ میڈیا کو ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے بتایا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں