اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا، وزیراعظم عمرا ن خان نے سخت ترین حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی صدر کی طرف سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم ہو رہا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اورنہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں