بدھ 18  ستمبر 2019ء
بدھ 18  ستمبر 2019ء

کرپٹ سیاست دانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کر دیئے آصف زرداری اور نواز شریف کس کام میں لگ گئے ؟ حیران کن دعویٰ

سکھر(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدعنوان سیاستدانوں نے پیسے واپس کرنے شروع کر دیے ہیں، آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ نواز شریف کا بھی یہی ارادہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاگر پاک بھارت جنگ ہوئی دنیا کی سائنسدان انگشت بدنداں ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے جو حرکت کی ہے اس پر ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا راستہ نہیں لیکن ہم پھر بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دوسری صورت میں پورا خطہ تباہی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی لپیٹ میں آ جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی نے جو غلطی کی ہے وہ آخری جنگ ہو گی، میں نے پاؤ، آدھا پاؤ والی بات بالکل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی، دس ہزار نوکریاں دے دی ہیں، کابینہ نے دس ہزار مزید نوکریوں کی منظوری دے دی ہے، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوریا میں بھی ایک صدر جیل میں ہے دوسراقتل ہو گیا ہے، جو بے ایمان ہو گا، دھوکا دے گا، عوام اور میڈیا اسے نہیں چھوڑیں گے.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں