منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

’’بغیر ثبوت کے ہتھکڑیاں لگا کر معیشت نہیں چل سکتی ‘‘ زرداری نے چیئرمین نیب کے انٹرویو کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آصف زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو وہاں پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو کسی کو بھی انٹرویو دینے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کا عہدہ کسی کو انٹرویو دینےکی اجازت نہیں دیتا ۔جسٹس ر جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے تو وہ مجرم کیسے ہوسکتا ہے ابھی تک سوچ بھی نہیں ہے لیکن بغیر ثبوتوں کے 80سالہ شخص کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے اور بینکر کو ہتھکڑیاں لگا کر جیلوں میں ڈال کر معیشت چلانے کا کہا جاتا ہے تو ایسے میں معیشت نہیں چل سکتی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں