منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

ڈالرکی قیمت کنٹرول سے باہر،چند ہی گھنٹوں کے دوران بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ

کراچی(آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے پر پہنچ گیا ،جس سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا جو 4 کاروباری روز کے دوران 9 روپے 60 پیسےبڑھا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے مہنگا ہوا ہے ‘جس کے بعد 151 روپے پر پہنچ گیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، حکومت کو مزید بد حالی سے بچنے کیلئے مستحکم معاشی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں