منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

اسحاق ڈار کو خبریں پہنچانے والے وزارت خزانہ کے اہم افسران پکڑے گئےٗ ملک کو کس طرح نقصان پہنچایا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو خبریں پہنچانے والے وزارت خزانے کے اہم افسران پکڑے گئے، نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آپریشن کلین اپ کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزارت خزانہ کے اندر ایک گروپ تھا جو وقت سے پہلے اسد عمر اور کابینہ کے فیصلے اسحاق ڈار کو پہنچاتا تھا، لندن میں بیٹھ کر اسحاق ڈار اسٹاک مارکیٹ میں ہر اطلاع پہنچا دیتے تھے۔ اطلاع پہنچا دینے والے ان افسران کو مشیر خزانہ حفیظ شیخنے عہدے سے ہٹا دیا ہے، ہٹائے جانے والے افسران میں اسپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر خزانہ بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر خزانہ، ایس او ٹو وزیر خزانہ بھی اسحاق ڈار کی ٹیم کا حصہ تھے، گزشتہ نو ماہ کے دوران ان تینوں اشخاص نے ہر فیصلہ وقت سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہر فیصلہ پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرکاری ملازمین نے معیشت اور تحریک انصاف کی حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں