منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

اسٹیٹ بینک کاآئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود میں ریکارڈ 1.50 فیصد اضافہ

کراچی(سی پی پی،اے این این ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصداضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے جا رہی ہے۔ مہنگائی کا بڑھنا بھی شرح سود میں اضافے کا باعث ہے ۔ اس وقت شرح سود 10 اعشاریہ 75 فیصد ہے۔ گذشتہ 17 ماہ میں شرح سود میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں